اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کا چھٹا اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے خطاب سے آج صبح آغاز ہوا۔
یہ اجلاس جو ’’اسلامی مقاصد کی تکمیل آپسی اتحاد اور باہمی ترقی کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے دنیا کے ایک ہزار اہم شخصیات کی شرکت سے منعقد کیا جا رہا ہے اس کی افتتاحی تقریب میں مجمع جہانی اہلبیت(ع) کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری، عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حجۃ الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم، حزب اللہ لبنان کے شبعہ خواتین کمیٹی کی سربراہ محترمہ عفاف حکیم اور ایران کی صدارتی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد نہاوندیان خطاب کریں گے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا خطاب اجلاس کی افتتاحی تقریب میں ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں ۱۳۰ ممالک سے ۵۰۰ غیر ملکی جبکہ ۵۰۰ ایران کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہے اس اجلاس میں مسلمانوں کے موجودہ حالات اور مسائل کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
اس اجلاس کے پہلے روز یعنی آج افتتاحی تقریب کے بعد امام سجاد علیہ السلام پر عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲